پیر, جون 8, 2026
اشتہار

نائیجیریا اور امریکا کا مشترکہ فضائی حملہ، داعش کے سینئر رہنما سمیت 175 جنگجو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا(20 مئی 2026): نائیجیریا اور امریکا کی فوج نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں، جس میں 175 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی افریقی کمانڈ اور نائیجیرین فوج کی اس مشترکہ کارروائی میں داعش کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور تنظیم کے کئی اہم کمانڈر مارے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش کا سینئر رہنما ابوبکر المینو بھی شامل ہے۔

دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے اس مشترکہ فوجی کارروائی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا کے صوبے بورنو اور اس کے گردونواح کے شمال مشرقی علاقوں میں دہشت گرد تنظیمیں داعش اور بوکو حرام طویل عرصے سے سرگرم ہیں، جن کے خلاف نائیجیرین فوج مسلسل برسرِپیکار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں