نائیجریا: بم دھماکے میں بتیس افراد جاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں.
غیرملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرقی شہر یولا کے بازار میں ہونے والے دھماکے کے وقت بازار میں لوگوں کا ہجوم موجود تھا، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم بتیس افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
- Advertisement -
ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ممکنہ اندازوں کے مطابق دھماکہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام کی جانب سے کیا گیا ہوگا۔
چند روز قبل بھی نائجیریا کے دومختلف شہروں میں خود کش دھماکوں میں پچپن افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔