جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

نائجیریا: آئل ٹینکر پھٹ گیا، 39 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا (22 اکتوبر 2025): افریقی ملک نائجیریا میں آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق یہ حادثہ نائیجریا کی وسطی ریاست نائجز میں پیش آیا جس میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 60 شدید جھلس کر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا اور اس میں سے آئل نکل کر بہنے لگا۔ یہ دیکھ کر اردگرد کے لوگ وہاں جمع ہو گئے اور تیل اکٹھا کرنے پہنچے ہی تھے کہ اچانک آئل ٹینکر تیز دھماکے سے پھٹ گیا اور ٹینکر سمیت جہاں جہاں تیل پھیلا تھا، وہاں آگ لگ گئی۔

آگ نے قریب کھڑے افراد کو بھی اپنے گھیرے میں لے لیا اور اسپتال حکام کے مطابق کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں جب کہ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

نائجر ریاست کے گورنر محمد عمرو باگو نے اس واقعے کو "تشویشناک، بدقسمتی اور افسوسناک” قرار دیتے ہوئے مرنے والے افراد لواحقین سے تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔۔

نائجیریا میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ حال ہے، جس کے باعث یہاں گاڑیوں کا سلپ ہونا معمول بن چکا ہے اور یہ حادثہ بھی خراب سڑک کے باعث پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں پٹرول سے لدا ٹرک الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں 86 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس میں 153 افراد اپنی جان سے گئے تھے۔

یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 46 افراد ہلاک

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں