تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

نائیجيريا: 300 سے زائد مغوی بچے بازیاب، اہل خانہ کے سپرد

نائیجیریا میں شدت پسندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 300 بچوں کو سیکیورٹی فورسز نے باحفاظت بازیاب کروا کے اہل خانہ کے سپرد کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں گیارہ دسمبر کے روز شدت پسندوں نے اسکول پر حملہ کر کے 300 بچوں کو پہلے یرغمال بنایا اور پھر وہ طالب علموں کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی طرف لے گئے تھے۔

شدت پسندوں نے مغوی طالب علموں  کی ویڈیو بھی جاری کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ اگر کوئی کارروائی کی گئی تو ان کی زندگیاں محفوظ نہیں رہیں گی۔

نائیجیریا کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان بچوں کو بازیاب کروایا اور پھر ایک روز قبل انہیں سرپرستوں کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچوں کے اغوا میں باکو حرام نامی تنظیم ملوث تھی جن کے مسلح حملہ آوروں نے شمال مغربی علاقے کنکارا کے سرکاری اسکول پر گیارہ دسمبر کو حملہ کیا اور وہاں سے تین سو بچوں کو اغوا کیا تھا۔

حملےکے وقت اسکول میں 800 سے زائد طالب علم موجود تھے مگر پانچ سو سے زائد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

مغوی بچوں نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اغوا کار پُر خطر راستوں اور جنگلات سے نامعلوم مقام کی طرف لے کر گئے اور پھر ہمیں ایک مقام پر بیٹھا دیا، حملہ آوروں نے رات کے وقت سفر طے کیا تاکہ انہیں کوئی پکڑ نہ سکے۔

اسکول کے بچوں کے اغوا کی خبر جب حفاظتی دستوں کو ملی انہوں نے اغوا کاروں کے روٹ کا تعین کر کے دستوں کو الرٹ کیا جس کے بعد ایک مقام پر آکر شدت پسند گھیرے میں آگئے تھے، حملہ آوروں نے مذاکرات کے بعد بچوں کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -