ابوجا: نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کانو میں مسافروں اور سامان سے لدا ایک اوور لوڈ ٹرک تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثے کی زد میں آگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرک حادثے میں 30 افراد لقمہ اجل بن گئے، ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نائیجیریا کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا جس سے 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
کانو اسٹیٹ کے گورنر کے ترجمان باتورے داؤکن-ٹوپا کا کہنا ہے کہ ٹرک شاہراہ پر سفر کے دوران گیزاوا لوکل گورنمنٹ ایریا کے گاؤں کوانار بارڈے کے قریب الٹ گیا۔ انہوں نے حادثے کی وجہ غفلت اور تیز رفتاری کو قرار دیا۔
جنوبی کوریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
کانو اسٹیٹ کے گورنر ابّا یوسف نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مقامی محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بروقت اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


