جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

زمفارا: نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے کم از کم 50 افراد کو موت کی نیند سلادیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے شام تقریباً 5 بجے گاؤں پر حملہ کیا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک قتل عام میں مصروف رہے، مسلح افراد نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی جبکہ جان بچا کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے دوران کئی خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے گاؤں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا اور بڑی تعداد میں لوگ یرغمال بنا لئے گئے۔

تشدد، دھمکیاں، عصمت دری: فلسطینی صحافیوں نے اسرائیلی جیل میں ہونے والی زیادتیوں کی تفصیلات بتادیں

واقعے کے بعد متاثرین کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حملہ آور کچھ خواتین اور بچوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں