تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سوڈان: نائجیرین سفارت کار کی سربریدہ لاش برآمد

سوڈان : خرطوم میں واقع نائجیریا کے سفارت خانے میں کام کرنے والا سفارت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس تاحال واقعے کی وجوہات جاننے میں ناکام رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں نائجیریا کے سفارت خانے میں تعینات نائجیرین سفیر کو ان کے گھر میں گلا کاٹ کر موت کے گھات اتار دیا۔

سوڈانی پولیس اور نائجیریا کی وزارت خارجہ نے گھر سے سربریدہ حالت میں ملنے والی لاش کی تصدیق سفارت کار کی حثیثت سے کی ہے۔ سوڈانی پولیس کا جمعرات کے روز جاری بیان میں کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ کسی سیاسی کارروائی کا نتیجہ نہیں ہے۔

نائجیرین حکومت نے ہلاک ہونے والے سفارت کار کی شناخت حبیبو الموں کے نام سے کی ہے، جو خرطوم میں واقع سفارت خانے میں امیگریشن سیکشن میں خدمات انجام دے رہا تھا.

سوڈانی پولیس کے ترجمان عمر المختار کا کہنا ہے کہ سفارت کار کا قتل ممکنہ طور پر دہشت گردی ہوسکتا ہے، البتہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے.

عمر المختار کا کہنا تھا کہ سوڈانی پولیس نے سفارت کار کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے لیکن قتل کی تحقیقات میں مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے.

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ سفارت کار کو دوران واردات نامعلوم افراد نے تیز دھار خنجر سے قتل کیا گیا ہے، جبکہ سوڈانی پولیس اور نائجیرین حکومت نے اس رپورٹ کی تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ ایک برس کے اندر سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں مرنے والا یہ دوسرا سفارت کار ہے، اس سے قبل سنہ 2017 روسی کے سفیر کی لاش ان کے گھر کے سوئمنگ پول سے برآمد ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ روسی حکومت نے سوڈان میں تعینات سفارت کار میرگیاس شیرنکی کے مرنے کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -