بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

نائیجیریا ائیرفورس کا شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

نائیجیریا: نائیجیرین ائیرفورس نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ متعدد لیڈرز کی بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

نائیجیریا کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جیٹ طیاروں نے جنگل میں موجود بوکو حرام کے مرکز پر بمباری کی، بمباری کے نتیجے میں بوکو حرام کا سربراہ ابوبکر شیکاؤ مارا گیا۔


 مزید پڑھیں :  نائجیریا فوج کی کارروائی، بوکوحرام کے 30جنگجو ہلاک،338 مغوی بازیاب


فضائیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اہم لیڈروں سمیت تین سو کارندے مارے گئے، اُن میں ابوبکر مبئی، ملام نہحو اور ملام حمان شامل ہیں جب کہ کئی دیگر جنگجو زخمی بھی ہوئے، فضائیہ نے کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی، بوکو حرام کی طرف سے فوری طور پر سرکاری دعوؤں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نائیجریا کی جانب سے ابوبکر شیکاؤ کو ہلاک کرنے کا دعوے کیے جاتے رہے ہیں لیکن اُن دعوؤں پر شکوک و شہبات کا اظہار کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں