جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

طلبہ کو کوکین و آئس فراہم کرنے والا نائجیرین منشیات نیٹ ورک بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس نے جڑواں شہروں میں طلبہ کو کوکین و آئس فراہم کرنے والا نائجیرین منشیات نیٹ ورک بے نقاب کردیا اور سرغنہ سمیت 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں منشیات فروخت کرنے والے غیر ملکی نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار نائجیرین نیٹ ورک طلبہ کو کوکین اور آئس فراہم کر رہا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 860 گرام کوکین کیپسول، کوکین پیکٹس اور میتھ ایمفیٹامین برآمد ہوئی۔

گرفتار گروہ کے سرغنہ کے علاوہ منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی اور دیگر منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔

اے این ایف نے بتایا کہ اسلام آباد میں موجود نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ینٹی نارکوٹکس فورس نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے کے لیے "ڈرگ فری اسلام آباد” مہم پر بھی بھرپور عملدرآمد کر رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں