تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

غربت کے ستائے نائجیرین نے خود کو فروخت کیلئے پیش کردیا

ابوجا : نائجیرین شہری نے غربت سے نجات پانے کےلیے خود کو 50 ہزار ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردیا۔

بدحالی اور خانہ جنگی کا شکار افریقی ملک نائجیریا میں شہریوں نے بھوک مٹانے کےلیے خود کو بیچنا شروع کردیا ہے، ایسے ہی ایک علیونا ادریس نامی شہری کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جسے اگلی صبح رہا کردیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ علیونا ادریس نے خود کو نائجیریا کے شہر کارو میں فروخت کرنے کی کوشش کی اور اس کام کےلیے اس نے اپنے گلے میں کارڈ لٹکایا جس پر 2 کروڑ نائرا (پچاس ہزار امریکی ڈالر) قیمت بھی تحریر تھی۔

علیونا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیشے سے ایک درزی ہے لیکن غربت نے اس قدر ستایا ہے کہ وہ خود کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا ہے، اسی لیے پہلے خود کو کدونا شہر میں فروخت کرنا چاہا لیکن کوئی خریدار نہیں ملا تو کارو شہر کا رخ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ علیونا ادریس کو کارو شہر میں بھی کوئی خریدار تو نہ ملا تاہم پولیس مل گئی جس نے اسے خود کو فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے رات بھر تھانے میں اور اگلی دن رہا کردیا۔

Comments

- Advertisement -