حیدرآباد : محکمہ صحت نے پینے کے پانی میں نگلیریا فولور وائرس کی نشاندہی کرتے ہوئے واسا کو لیٹر جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد تعلقہ قاسم آباد میں پینے کے پانی میں خطرناک دماغی وائرس نگلیریا کی موجودگی کا انکشاف ساامنے آیا۔
محکمہ صحت سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کمیونیکبل ڈزیز کنٹرول نے واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی واسا کو لیٹر لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔
جس میں کہا ہے کہ قاسم آباد سمیت حیدرآباد شہر میں سپلائی ہونے والے پینے پانی میں نگلیریا فولور وائرس موجود ہے، جس کی وجہ پانی سپلائی بغیر فلٹریشن اور بغیر کلورین ہے۔
لیٹر میں مزید کہا گیا ہے قاسم آباد کی نجی اسپتال میں ایک نمازی کی رپورٹ کے بعد نگلیریا امیبہ وائرس کی تصدیق کی گئی، رپورٹ مثبت آنے پر قاسم آباد فیز ٹو کے رہائشی 37سالہ شکیل میمن ولد منظور میمن کو کراچی کی اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئے۔
خط میں کہنا تھا کہ کیس کی تفصیلات ڈبلیو ایچ او کو بھیجی گئیں ہیں تاہم اس معاملے پر پبلک ہیلتھ فوری ایکشن لیکر پانی سپلائی کی فلٹریشن اور کلورین کو یقینی بنائے۔
تاہم محکمہ صحت کے لیٹر کے باوجود واسا کے عملدارن کا کوئی اقدام سامنے نہیں آیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


