بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

قومی ادارہ صحت کی پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کیس سامنے آنے کی خبروں کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کیس سامنے آنے کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویرینٹ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

این آئی ایچ نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی قسم کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، نئے کورونا ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ رپورٹ شدہ ایکس بی بی کیسز اومی کرون کا پرانا ویرینٹ ہے، ملک میں اومی کرون ایکس بی بی کے29کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں تاہم رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز بی ایف سیون نہیں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں