جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

نکاح کیس، بشریٰ بی بی کی عید سے قبل سزا معطل نہ ہو سکی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں زیر سماعت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کی عید سے قبل سزا معطل نہ ہو سکی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی تاہم عید سے قبل بشریٰ بی بی کی سزا معطل نہ ہوسکی۔ عدالت نے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ شکایت کنندہ کے وکیل راجا رضوان عباسی عدالت میں پیش نہ ہوئے اور معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

سماعت ملتوی ہونے پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا کا جج سے مکالمہ ہوا اور انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت افسوس ہوا۔ سماعت کیوں ملتوی کریں، دو بار رضوان عباسی نہیں آئے۔ رضوان عباسی نہیں آئے تو بشریٰ بی بی کیا 10 دن جیل میں رہیں گی؟

جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ آپ وکیل ہیں، دونوں فریقین کو یکساں رکھنے کے لیے عدالت کو دیکھنا پڑتا ہے، اسلام ہائیکورٹ میں بھی سماعتیں ملتوی ہوتی ہیں۔

اس سے قبل دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی استدعا کر دی اور کہا کہ رضوان عباسی کی درخواست پر سماعت ملتوی نہ کی جائے۔

جج نے کہا کہ رضوان عباسی کو وارننگ اور سماعت کی تاریخ دے دیتے ہیں جس کے بعد انہوں نے کہا کہ رضوان عباسی آئندہ پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دوں گا اور سماعت 15 اپریل تک کےلیے ملتوی کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں