جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی شادی ایک سال بھی نہ چل سکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پسند کی شادی کرنے والی کم عمرلڑکی نمرہ کاظمی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا، جس میں کہا شادی کےبعد نجیب برا سلوک کرنے لگا اور گھر والوں کو گالیاں دیتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کی شادی ایک سال بھی نہ چل سکی، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شرقی میں کاظمی نے خلع کے لیے درخواست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 18 اپریل 2022 کو تونسہ شریف کے رہائشی نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی ،پانچ ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو ابھی تک نہیں ادا کیا گیا ہے۔

نمرہ کاظمی نے بتایا کہ شادی کے بعد نجیب شاہ میرے ساتھ برا سلوک کرنے لگ گیا میرے گھر والوں کو گالیاں دیتا تھا۔

درخواست میں کہنا تھا کہ نجیب شاہ رخ اور اسکی فیملی غیر اخلاقی کاموں میں ملوث ہے ،مجھے اجنبیوں کے ساتھ تعلق رکھنے پر مجبور کیا جارہا تھا ،جس کے بعد تنگ آکر میں 5 اپریل کو واپس اپنے ماں باپ کے گھر آگئی تھی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا ،میں اب نجیب شاہ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں