منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

اداکارہ نمرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس(6 مئی 2026): پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کردیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان حال ہی میں دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیرس میں ہونے والے اپنی شادی کے اسپیشل فوٹو شوٹ سے کچھ تصاویر شیئر کر کے خود مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی تھی۔

تاہم اب اداکارہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ نکاح کی باضابطہ تصاویر شیئر کر دی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اپنے نکاح انہوں نے روایتی سفید رنگ کا دیدہ زیب جوڑا زیب تن کر رکھا ہے، جس پر سنہری تلے کا خوبصورت کام کیا گیا ہے۔

ان کے شوہر نے بھی نکاح کی مناسبت سے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور کڑھائی والے کوٹ کا انتخاب کیا، جس سے دونوں کی جوڑی نہایت دلکش نظر آ رہی ہے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے نمرہ خان نے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا، انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ "الحمدللہ اس خوبصورت نکاح کے لیے اللہ پاک ہمارے اس بندھن کو لازوال محبت، صبر اور برکت سے نوازے اور ہمارے دلوں کو ہمیشہ اپنی یاد میں متحد رکھے۔ آمین۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوریز پر کیک کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کیک پر انتہائی خوبصورت انداز میں ایک جہاز بنایا گیا ہے جس پر پائلٹ اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھا نظر آ رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری شادی ایک پائلٹ سے ہوئی ہے جو کہ میرا خواب تھا، اُنہوں نے لکھا ہے کہ میرے شوہر پیشے کے لحاظ سے ایک کیپٹن ہیں اور محبت میں وہ میرے ہیں، تاہم اداکارہ نے اب بھی اپنے شوہر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے نمرہ خان اور ان کے شوہر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے سادگی سے بھرپور نکاح کے انداز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ختم ہو گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں