تازہ ترین

’’نمرہ ایک شدید سردرد تھی اس لیے چھوڑ دیا‘‘

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ افتخار اعظم طلاق سے متعلق پوچھے جانے پر سیخ پا ہوگئے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ افتخار اعظم نے حال ہی میں ایک لائیو سیشن کے دوران اپنی طلاق کے بارے میں واضح الفاظ میں بات کی۔

نمرہ خان کے سابق شوہر سے صارفین نے پوچھا کہ کیا آپ دونوں طلاق یافتہ ہیں، اس سوال پر لائیو سیشن کے دوران ہی وہ غصے میں آگئے۔

راجہ اعظم نے تیز آواز میں کہا کہ ‘ہاں ہم طلاق یافتہ ہیں، ہم طلاق یافتہ ہیں، میں نے اسے طلاق دی کیونکہ میں اس سے چھٹکارا پانا چاہتا تھا، وہ سردرد تھی، ایک انتہائی سردرد تھی۔

مزید پڑھیں: ’والدین میرے لیے بہتر رشتے کی تلاش میں ہیں‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نمرہ خان نے طلاق سے متعلق ایک شو میں بات کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن بس یہ کہا تھا کہ والدین ان کے لیے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 21 اپریل کو نمرہ خان نے راجا افتخار اعظم سے خاموشی سے نکاح کرلیا تھا۔

بعدازاں اداکارہ کی جانب سے شوہر کے ہمراہ کئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی جاتی رہیں تاہم چند ماہ بعد انہوں نے ان تمام تصاویر کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

نمرہ خان کی شوہر سے طلاق کی خبریں بھی زیر گردش رہ چکی ہیں تاہم انہوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی۔

Comments

- Advertisement -