تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

نمرہ کاظمی کا اہم ویڈیو بیان جاری

کراچی: دعا زہرہ کے بعد لاپتہ نمرہ کا بھی پتہ چل گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ نمرہ اس وقت ڈیرہ غازی خان میں ہے اور شبہ ہے نمرہ نے ڈی جی خان کے رہائشی سے نکاح کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان کے رہائشی شاہ رخ نے 2 ماہ پہلے نمرہ کو موبائل ایپ پر پیسے بھیجے تھے اور کراچی میں نمرہ سے ملنے بھی آیا تھا۔

پولیس ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نمرہ نے شاہ رخ سےنکاح کرلیاہے تاہم نمرہ کو واپس لانےکےلئے ٹیم پنجاب روانہ کی جارہی ہے۔

میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر نمرہ کاظمی نے مختصر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام نمرہ کاظمی اور والد کا نام ندیم کاظمی ہے میں اپنی مرضی سے آئی اور مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا۔

نمرہ کاظمی نے کہا کہ میں 17 اپریل کو ڈی جی خان پہنچی اور 18 اپریل کو نکاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا پر چلنے والی اپنی ویڈیو ہٹوانی ہیں۔

Comments

- Advertisement -