تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

لندن پولیس کی کارروائی‘ 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

لندن : برطانوی دارالحکومت لندن کے برینٹ فورڈ نامی علاقے میں میٹروپولیٹن پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور ڈکیٹی میں ملوث 9 افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر کے 2 خودکار پستول، 40 گولیاں، اور ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مشتبہ افراد اور جرائم کی شرح میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، میٹروپولیٹن پولیس نے جمعرات کے روز خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر لندن کے علاقے برینٹ فورڈ کے ایک گھر چھاپہ مار کرروائی کرتے ہوئے 9 افراد پر مشتمل گروہ کر گرفتار کرلیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مغربی لندن سے گرفتار ہونے والا گروہ شہر بھر میں منشیات فروشی اور راہزنی میں ملوث تھا، منشایات فروشی کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

گرفتار ملزم کو پولیس اہلکار ہتھکری لگاکر لے جارہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ گرفتارشدگان میں  14سالہ بچے سمیت 9 ملزمان شامل ہیں، کم عمر لڑکا گروپ کا باقاعدہ رکن تھا، کارروائی کے دوران ملزمان سے اسکورپین نامی دو ٹی ٹی پستول، نقدی، اعلیٰ معیار کی ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ گروہ شہر کے کم عمر بچوں کو اپنے گروپ میں شامل کرتے تھے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال کیا جاسکے اور کسی کو شک نہ ہو، گرفتار ملزمان میں 6 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، جن کی عمریں 14 سال سے 49 سال تک ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ گروپ شاترانہ انداز میں کم عمر بچوں کے ذریعے اپنی کارروائیاں انجام دیتے تھے، حالیہ دنوں مغربی لندن میں متعدد افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے اور چاقو زنی کی وارداتوں میں ملوث کم عمر لڑکوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -