تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں‌ کا اعلان کردیا گیا

ریاض: سعودی عرب کے سرکاری و نجی اداروں میں عید الاضحیٰ کی 9 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی مونیٹری اتھارٹی اور سعودی اسٹاک ایکسچینج نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات 17 اگست سے شروع ہوگی جبکہ دفاتر 26 اگست کو دوبارہ کھل جائیں گے۔

سعودی اسٹاک مارکیٹ کی طرح چھٹیوں کا اطلاق بینک، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور تمام انشورنس کمپنیوں پر بھی ہوگا۔

حکام کے مطابق حج سیزن کی وجہ سے مکہ و مدینہ منورہ کے اطراف قائم بینک عید الاضحیٰ کے موقع پر کھلیں رہیں گے تاکہ عازمین حج کو مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ساما نے واضح کیا ہے کہ ترسیل زر کا سلسلہ اتوار 8 ذی الحجہ مطابق 19 اگست کو بند ہوجائے گا پھر 23 اگست کو ترسیل زر کا سلسلہ بحال کردیا جائےگا، ساما نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ ترسیل زر کی شاخیں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران مخصوص اوقات میں گنجان آباد علاقوں میں کھلونے کا اہتمام کریں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی پانچ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، امارات میں چھٹیوں کا اطلاق 9 ذی الحجہ سے ہوگا، شارجہ سینٹر کے ڈائریکٹر ابراہیم ال جروان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -