پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 9 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے دو انٹیلی جنس آپریشنز میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے بھارتی اسپانسرڈ 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیاد آپریشنز کیے جن میں مجموعی طور پر 9 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پہلے آپریشن کا انعقاد ٹانک میں کیا گیا جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

ترجمان نے کہا کہ مشتبہ مقام کے گھیراؤ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سات دہشتگردوں کو مار گرایا گیا۔ علاقے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

اسی روز دوسرا آپریشن لکی مروت میں کیا گیا جہاں بھی خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔، جس میں مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مارے گئے دہشتگرد بھارتی پشت پناہی یافتہ گروہ سے تعلق رکھتے تھے اور سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے علاوہ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد علاقوں میں سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی فرار ہونے والے یا چھپے ہوئے دہشتگرد کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاک فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں قومی ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن “عزمِ استحکام” کے تناظر میں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں