پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

چین میں پھنسے 9 پاکستانی وطن پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چین میں لینڈ سلائیڈنگ اورخراب موسم کے باعث پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں سے نو آج واپس پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے سنکیانگ میں لینڈ سلائیڈنگ اور خراب موسم کے باعث پینتالیس پاکستانی پھنس گئے تھے ۔ان میں سے نو پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی چین کے شہر ارمچی سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچے ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ پران افراد کے اہل خانہ کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین میں پھنسے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی آج متوقع تھی تاہم موسم خراب ہونے کی وجہ سے صرف نو پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوسکی ہے۔

سنکیانگ میں موسم کی خرابی کے باعث ابھی بھی پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ پاکستانی سیاحت کی غرض سے چین گئےتھے جہاں وہ گزشتہ دو ہفتوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں