تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کراچی میں‌ بارشوں‌ نے تباہی مچادی، حادثات و واقعات میں‌ 15 افراد جاں‌ بحق

کراچی: شہر قائد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مابق کراچی میں مون سون بارشوں نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی، حادثا ت و واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، کراچی کے علاقے گلستان جوہر صائمہ اسکوائر کی دیوار گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں 4 بچے، 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزوئی کے مطابق دیوار کے ملبے تلے دبنے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں دیوار گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دو گھنٹے سے زائد ریسکیو اداروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے فون کرتے رہے لیکن کوئی مدد کو نہیں پہنچا، اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا گیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بارشوں کے بعد اب تک مختلف حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ادھر کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں خاتون گھر میں بھرنے والے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں،۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمر رسیدہ خاتون پولیو کی مریض تھٰں اور آمدورفت کے لیے وہیل چیئر کا استعمال کرتی تھیں، اہل خانہ گھر میں بھر جانے والا پانی نکالنے میں مصروف تھے کہ خاتون وہیل چیئر سے گھر کر پانی میں ڈوب گئیں۔

خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دوسری طرف گلبہار انڈر پاس میں پانی بھر جانے سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔

سکھن ریڑھی گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ بارش کے پانی میں ڈوب کر 4 افراد اور چھت گرنے سے 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

Comments

- Advertisement -