تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پیرس فیشن ویک میں توجہ حاصل کرنے والی 9 سالہ باہمت ماڈل

فرانس: پیرس فیشن ویک میں 9 سالہ ماڈل نے مصنوعی ٹانگ کے ساتھ ریمپ کر واک کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے مطابق نو سالہ آمپوٹی ماڈل نے پیرس  فیشن ویک اپنے نام کرلیا اور لوگوں نے بھی اُس کے فن کی داد دی۔ ننھی ماڈل کا نام ڈیسی مائے ڈی میٹر ہے جو پیدائشی طور پر پاؤں سے معذور ہے مگر وہ اپنے بلند حوصلے اور عزم کی وجہ سے سب کچھ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

ایفل ٹاؤر میں ہونے والے فیشن ویک کے بچوں کی کیٹگری میں جہاں دیگر بچے ریمپ پر نظر آئے وہی ڈی میٹیربھی لولو یٹ گیگی کے کپٹرے پہنی نظر آئیں۔برمنگھم میں پیدا ہونے والی ڈیسی مائے نے 18 ماہ کی عمر سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا انہوں نے لندن کڈز فیشن ویک اور نیویارک فیشن ویک میں بھی حصہ لیا۔

ڈیسی مائے نے ایفل ٹاؤر میں ہونے والی واک کو اپنی زندگی کا حسین ترین دن بھی قرار دیا اور انہوں نے اپنے والد کے ساتھ تصویر کھنچوا کر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی۔

Comments

- Advertisement -