جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

کراچی: منگھو پیر سے نویں جماعت کا طالب علم اغوا، 6 کروڑ تاوان طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : منگھو پیر سے نویں جماعت کا طالب علم اغوا ہو گیا، اغواکاروں نے 6 کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیرعمرگوٹھ سے نویں جماعت کے طالب علم کو اغوا کرلیا گیا.

پولیس نے بتایا کہ مغوی کے بھائی سے اغواکاروں نے چھ کروڑ روپے تاوان طلب مانگا ہے تاہم گزشتہ روزپیش آئے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ بچے کے اغوا سے متعلق تفتیش اے وی سی سی منتقل کردی گئی ہے۔

اہلخانہ نے بتایا سولہ سالہ عابد مدرسے کا طالب علم ہے، نماز پڑھنے گھر سے نکلا تھا، جس کے بعد سے اس کا کچھ معلوم ہو سکا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ اور اے وی سی سی سے تفصیلات طلب کرلیں۔

ضیا الحسن لنجار نے بچے کی باحفاظت بازیابی کے لیے پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا اغواکاروں کے خلاف جدید تکنیک کے استعمال کویقینی بنایا جائے اور مغوی بچے کی بازیابی کیلئے ٹیکنیکل اطلاعات کی بدولت کارروائی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں