The news is by your side.

Advertisement

کراچی، گھر کے ٹینک سے 9 ماہ کی بچی کی لاش برآمد

ناظم آباد سے مبینہ طور پر 12 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گھر کے ٹینک سے 9 ماہ کی بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، ناظم آباد سے مبینہ طور پر 12 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گھر کے ٹینک سے 9 ماہ کی بچی فاطمہ کی لاش برآمد کرلی گئی اس سے قبل والدین کی جانب سے بچی کے اغوا کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کرایا تھا۔

مقدمے میں والدین کا کہنا تھا کہ 9 ماہ کی فاطمہ کو 2 خواتین نے گھر میں گھس کر اغوا کیا، جس وقت فاطمہ کا اغوا ہوا والدہ دوسرے بچے کو نہلا رہی تھیں، اہل علاقہ نے بھی 2 خواتین کو بچی ساتھ لے جاتے دیکھا ہے۔

مزید پڑھیں: پانی کے ٹینک سے 2 سالہ بچی کی لاش برآمد

ادھر ناظم آباد نیاز منزل سے مبینہ طور پر 12 سال کی لڑکی کو اغوا کرلیا گیا، 12 سال کی صبا کی عدم بازیابی پر ورثا نے تیموریہ تھانے کے باہر احتجاج کیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ صبا صبح ناشتہ لینے نکلی تھی جس کے بعد سے لاپتا ہے، ہمیں اقبال نامی شخص پر شبہ ہے اس نے لڑکی کو اغوا کیا ہے، پولیس نے ملزم کو پکڑ کر چھوڑ دیا اور مقدمہ بھی درج نہیں کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش اور تحقیق میں لڑکی کے اغوا کے شواہد نہیں ملے، ایک ہی برادری کے 2 خاندانوں میں جھگڑا چل رہا ہے، دونوں ایک دوسرے پر کچھ نہ کچھ الزامات لگاتے رہتے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں