سابق لیفٹیننٹ کرنل لاپتہ، پاکستان کا نیپال سے رابطہ -
The news is by your side.

Advertisement

سابق لیفٹیننٹ کرنل لاپتہ، پاکستان کا نیپال سے رابطہ

اسلام آباد : دفترِخارجہ نے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) محمد حبیب ظاہر کی نیپال میں گمشدگی کی تصدیق کردی ہے اور اس حوالے سے نیپالی حکومت سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ ) محمد حبیب نیپال میں مقیم میں تھے جہاں سے 6 اپریل سے ان کا اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے اور ان کے رابطہ نمبرز بھی بند جارہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ریٹائرڈ کرنل محمد حبیب کے گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سابق فوجی افسر لمبینی سے 6 اپریل کو لا پتہ ہوئے اور تاحال ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔

اسی سے متعلق : سابق پاکستانی فوجی نیپال میں لاپتہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارتِ خارجہ اس معاملے پرنیپالی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے جس پر نیپالی حکومت نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سابق پاکستانی فوجی افسر کی تلاش شروع کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ ان کی فیملی سے بھی رابطے میں ہے اور ان کی گمشدگی کی اطلاع بھی اہل خانہ نے ہی دی تھی جس کے مطابق وہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ملازمت کرنے گئے تھے جس کے لیے انہیں آن لائن دعوت دی گئی تھی۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں