The news is by your side.

Advertisement

جب بلائیں گے تب پاکستان آؤں گا، سری لنکن کھلاڑی

کراچی: سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈکویلا نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان آیا اور یہاں بالکل گھر جیسا محسوس ہوا، اسی طرح کے انتظامات ہوئے تو جب بولیں پاکستان آسکتا ہوں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈکویلا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار کھیل رہا تھا، یہاں بالکل گھر جیسا محسوس ہوا، ہم نے یہاں بہت انجوائے کیا۔

اُن کا کہنا تھاکہ گراؤنڈ سے باہر بھی ہم نے بہت مزے کیے اور ریسٹورنٹ میں کھانا بھی کھایا، یہاں کا تجربہ مستقبل میں بہت کام آئے گا، پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ، پاکستان فتح سے صرف تین وکٹوں‌ کی دوری پر

سری لنکن کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر موقع ملا تو میں پاکستان دوباہ آنا چاہوں گا، اس طرح کی سیکیورٹی ملی تو جب بولیں میں پاکستان آسکتا ہوں کیونکہ یہاں کھیل کر بہت زیادہ مزہ آیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اوشادا ہمارا بہت اچھا بیٹسمین ہے اور اُس نے ڈومیسٹک میں بھی بہت رنز کیے ہیں۔

Press Conference at

Niroshan Dickwella Press Conference at NSK

Posted by Pakistan Cricket Team on Sunday, December 22, 2019

یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا، پاکستان کو فتح حاصل کرنے کے لیے صرف تین وکٹیں درکار ہیں

Comments

یہ بھی پڑھیں