ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

نثارخان کو ایف بی آر کا نیا چیئرمین مقررکردیاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے کسٹم کے سینئر افسر نثار محمد خان کو فیڈرل بورڈ آف ریوینیوکا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نثار خان کو موجودہ چیئرمین ایف بی آرطارق باجوہ کی جگہ تعینات کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ممبر کسٹم نثار خان کو نیا چیرمین ایف بی آرتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ طارق باجوہ کو سیکریٹری اکنامک افئیرز ڈویژن بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طارق باجوہ نے کچھ بااثر شخصیات کے خلاف ہونے والی کارروائی پرحکومتی دباوٴ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نثارخان سیکرٹری برائے ریوینیو ڈیویژن کی ذمہ داریاں بھی سنبھالے گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں