The news is by your side.

Advertisement

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کراچی کا دورہ مؤخر کر دیا

اسلام آباد:‌ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کراچی کا دورہ موخر کر دیا۔

وزیر داخلہ کے قریبی زرائع کے مطابق وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان رینجرز اختیارات کا معاملہ طے ہونے تک وزیر داخلہ کراچی نہیں جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کا مؤقف ہے کہ پہلے معاملات طے ہو نے چاہیئے، جس کے بعد ہی ان کا کراچی جانا بنتا ہے ورنہ ان کا یہ دورہ بے مقصد ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اور وزیر اعلی سندھ کے درمیان ملاقات میں طے ہوا تھا کہ رینجرز اختیارات میں اضافے کے تنازعے کے خاتمے اور تحفظات دور کر نے کے لئے وزیر داخلہ ایک ہفتے کے اندر سندھ کراچی کا دورہ کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں