پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

بھارتی دہشتگرد کی آزادی پرعالمی برادری کیوں خاموش ہے، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کا شور کرنے والا بھارت سمجھوتہ ایکسپریس جلانے کے مرکزی ملزم کی رہائی پر خاموش کیوں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڑسٹھ بے گناہ پاکستانیوں کے مبینہ قاتل اور سمجھوتہ ایکسپریس جلانے کا مرکزی کردار سوامی آسیم آنند کی بھارت میں رہائی پرپاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناہے کہ ممبئی حملے پر وادیلا کرنے والے بھارت نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کےمرکزی ملزم کورہا کرایا۔

آسیم آنند کی رہائی میں بھارتی سرکار کے ملوث ہونے کے ثبوت موجودہیں، جس نے سرکاری گواہان کو منحرف کرایا گیا، چوہدی نثار نے کہا کہ بھارت میں دہشت گرد کی آزادی پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے؟ کیا یہ اس کا دُہرا معیار نہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری جو پاکستان کو دہشت گردی پر لیکچر دیتے ہے، اس نے سوامی اسیم آنند کی رہائی کو نظرانداز کردیا ہے۔ اس سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے سوال کیا کہ اپنے ملک میں دہشتگردوں کی آزادی پر بھارتی سرکار کی آنکھیں کیوں بند کرلیتی ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں