The news is by your side.

سندھ کے اختیارات : عدالت سمیت ہمارے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں، نثارکھوڑو

لاڑکانہ : سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ اگر سندھ کے اختیارات کے مسائل بات چیت سے حل نہیں کئے گئے تو عدالت میں جانے سمیت ہمارے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔

ہمارا دل اس وقت بھر آتا ہے جب ایک صوبے کی قرارداد پر ملک بنانے کو تو سب تیار ہوجاتے ہیں لیکن دوسری قرارداد کو بائی پاس کرکے نوٹی فکیشن جاری کیا جاتا ہے۔

یہ بات انہوں نے لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو صوبوں سے لڑایا جارہا ہے.

سوال یہ اٹھتا ہے کہ وزیر داخلہ چودہری نثار کی وزیراعظم نواز شریف سے ذاتی رنجش تو نہیں ہے؟ اور وہ ذاتی رنجش شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لئے چودہری نثار سے صوبائی نشست خالی کرانا بھی ہوسکتی ہے۔

چوہدری نثار مشرف دور میں مقاصد حاصل کرنے کے لئے جیل نہیں گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے کی گئی بات متضاد نہیں تھی اس کا مطالبہ نیشنل ایکشن پلان کی مانیٹرنگ کے لئے پارلیامانی کمیٹی بنانے کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں 14 نقاط پر کام کرنا شامل تھا لیکن مدارس کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا گیا صرف چار نقاط پر کام کیا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں