site
stats
پاکستان

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اڈیالہ جیل میں ایم کیو ایم کے حوالے سے مبینہ ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب سے بات چیت کی ہے.

تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات میں ملکی سلامتی اور امن وامان سمیت سیکورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

وفاقی وزیر داخلہ نے اڈیالہ جیل میں ایم کیو ایم کے حوالے سے مبینہ ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ سے بات کی، چوہدری نثار نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مبینہ ویڈیو کے حوالے سے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے بھی مبینہ ویڈیو بنائے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری داخلہ کو تحقیقات کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور کنور نوید جمیل کی جانب سے اس ویڈیو کو متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف میڈیا ٹرائل کا تسلسل کہا گیا تھا، ساتھ ہی متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں کی جانب سے اس ویڈیو بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top