اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

نثار مورائی کو رہا کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئر مین فشریز نثار مورائی کو حساس اداروں نے حراست میں لے کر چندگھنٹوں کی تفتیش کے بعد رہا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نثار مورائی سابق اسٹیل ملز کے چیئر مین کے قتل کے الزام میں کیس کی سماعت کے لیے سٹی کورٹ پیش ہوئے تھےجہاں سے سادہ لباس اہلکار انہیں اپنے ہمراہ لے گئے تھے تا ہم چند گھنٹوں کی تفتیش کے بعد اب انہیں رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نثار مورائی اسٹیل ملز کے چیئرمین کے قتل کیس میں ضمانت پر رہا ہیں جس کی سماعت کے لیے وہ عدالت میں حاضر میں تھے جس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی تھی۔

کیس کی سماعت کے بعد وہ سٹی کورٹ سے نکلے تو ڈینسو ہال کے قریب 10سے 15 گاڑیوں نے نثار مورائی کی گاڑی کو گھیر ے میں لے لیا ، گاڑیوں میں سوار سادہ لباس میں ملبوس افراد نثار مورائی کو اپنے ہمراہ لےگئے تھے۔

نثار مورائی کے وکیل کا کہنا ہے کہ نثار مورائی کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے کمانڈر نے ملاقات کرنی ہے جس کے بعد انہیں رہا کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں