ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

نشو بیگم کی برسوں بعد صاحبہ سے جذباتی ملاقات کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی سینیئر اور نامور اداکارہ نشو بیگم نے حال ہی میں اپنی بیٹی اور اداکارہ صاحبہ سے ملاقات کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کے درمیان کچھ عرصے تک رابطہ نہ ہونے کے بعد یہ ملاقات نہایت جذباتی اور خوشگوار رہی، ملاقات کی ویڈیو دیکھ کر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کا جارہا ہے۔

لاہور میں صاحبہ نے اپنی والدہ نشو بیگم کو اچانک اس وقت سرپرائز دیا جب وہ اپنے ڈیجیٹل میڈیا چینل کے لیے کچن میں کھانا بنانے میں مصروف تھیں۔

صاحبہ کی غیر متوقع آمد پر نشو بیگم جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور دونوں ماں بیٹی ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئیں۔

صاحبہ نے نشو بیگم کو گلے لگایا اور پوچھا کہ کیا انہوں نے انہیں یاد کیا، جس پر نشو نے جواب دیا کہ جب سے ان کے بچے کراچی منتقل ہوئے ہیں وہ انہیں بہت یاد کرتی ہیں۔

صاحبہ اور ریمبو کی شادی، نشو بیگم نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

نشو بیگم نے جذباتی انداز میں کہا کہ آج میں اپنی بیٹی سے ملی ہوں۔ میں خود کو زندہ اور جوان محسوس کر رہی ہوں، مجھے لگتا ہے جیسے میں زیادہ سے زیادہ 22 سال کی ہوں۔ یہ اس کے لیے میری محبت ہے۔ بچوں کی محبت جو توانائی ماں کو دیتی ہے، اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں