تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

نشوہ کے والد کا شام پانچ بجے سے دھرنا دینے کا اعلان، مقام بھی بتا دیا

کراچی: دارالصحت اسپتال کی مبینہ غلفت سے جاں بحق ہونے والی 9 ماہ کی نشوہ کے والد نے شام پانچ بجے سے گلستان جوہر کے علاقے میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نشوہ کے والد قیصر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو اتوار سے دھرنا دیں گے، ہمارے تین مطالبات میں سے صرف ایک پر عمل کیا گیا جبکہ ہم نےکہا تھا یا تو اسپتال سیل کردیں یا است حکومت ٹیک اوورکرلے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جوہر موڑ پر شام پانچ بجے سے دھرنا دیں گے، احتجاج کے دوران ٹریفک کی آمد و رفت میں کوئی خلل نہیں پڑے گا اور جب تک ہمارے تینوں مطالبات نہیں مانے جاتے اُس وقت تک ہم بیٹھے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: والد نشوہ کا کل شام تک مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان

قیصر علی کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ صرف نشوہ کا نہیں بلکہ 2 مزید بچے اپنے جان سے گئے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وعدہ کیا تھا کہ اسپتال کے مالک کو گرفتار کیا جائے گا مگر نہیں کیا گیا، میرا سوال ہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنر زیادہ طاقتور ہیں یا اسپتال کے مالکان جو اُن کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی نمائندے ہمیں صرف آسرا دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ رابطے میں ہیں، ان لوگوں کو احساس نہیں کہ ایک شخص کی 4 سال بعد ہوئی اور صرف 20 دن میں ہی اسپتال کی غفلت سے بن گیا۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے  نوماہ کی نشوہ کودارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگایا گیا تھا، طبیعت بگڑنےپرنشوہ کولیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا اور کئی روز زندگی اورموت کی جنگ لڑنے والی نشوہ  خالق حقیقی سے جاملی ، وہ لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں ایک ہفتےتک زیرعلاج رہی۔

Comments