تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بہار میں‌ پیاز کی قیمتوں میں اضافہ، نوجوان نے وزیراعلیٰ‌ کو پیاز دے ماری

نئی دہلی : ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کو انتخابی مہم کے دوران بےروزگاری کی بات کرنا مہنگا پڑگیا، ریلی میں شریک نوجوان نتیش کمار پر پیاز دے ماری۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت ریاست بہار میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کےلیے ووٹنگ کا آغاز کا 7 نومبر کو ہوگا، الیکشن کے تیسرے مرحلے میں کامیابی کےلیے ہر جماعت بھرپور تشہیری مہم چلارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ بہار بھی اپنے امیدوار سدھانشو شیکھر کی انتخابی مہم میں شریک تھے، کہ ان پر نوجوان نے پیاز سے حملہ کردیا۔

واقعہ کچھ یوں رونما ہوا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بے روزگاری اور مہنگائی سے متعلق بات کی تو ریلی میں شریک ایک نوجوان نے پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو پیاز دے ماری۔

نوجوان کی جانب پیاز پھیکنے پر وزیراعلیٰ نے طیش میں آنے کے بجائے نوجوان سے مزید پیاز پھیکنے کا کہا، انہوں نے کہا کہ جتنی چاہے پیاز پھینکتے رہے اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے پیاز پھیکنے والے نوجوان کو سیکیورٹی اہلکاروں کی گرفت سے بھی آزاد کروادیا جس کے بعد نوجوان بے روزگاری، مہنگائی اور شراب کی کھلے عام فروخت کے خلاف خوب نعرے بازی کرتا رہا۔

واضح رہے کہ نتیش کمار کے ساتھ یہ پہلا واقعہ پیش نہیں آیا، اس سے قبل مظفر پور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیراعلیٰ بہار پر چپل پھینک کر ماری گئی تھی تاہم وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کی وجہ سے چپل لگنے سے بچ گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -