جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم جھلسا دینے والی گرمی کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے سورج آگ برسا رہا ہے، آج بھی شہر کا درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچا جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے سے لو کا زور رہا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی آئندہ دو روز کے دوران گرمی کی شدت بڑھے گی جس کا براہ راست اثر کراچی میں بھی پڑھے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کا دور دور تک کوئی امکان نہیں مگر شہر جمعرات تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور جمعے کے بعد سے ممکن ہے گرمی کا زور ٹوٹنا شروع ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں آج بھی گرمی عروج پر، درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا

انہوں نے  یہ بھی خبردار کیا ہے کہ دو روز تک سمندری ہوائیں بالکل نہیں چلیں گی جس کے باعث سورج کی تپش مزید بڑھے گی اور ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے۔

ماہ صیام میں سورج کا پارہ چڑھنے کے باوجود لوگ رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے روزے رکھ رہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ خیروعافیت کے ساتھ پورے ماہ کو گزار سکیں۔

طبی ماہرین روزے داروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں اور دھوپ کے وقت بنا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مغرب کی جانب سے ہواچل رہی ہے، شمال مغرب سے چلنے والی والی گرم اور خشک ہوا کے نتیجے میں23 مئی تک سورج قہر ڈھائے گا، جس کے بعد بتدریج موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی میں خواتین اپنی خوبصورتی کو کیسے بچائیں؟ ویڈیو دیکھیں

علاوہ ازیں  شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، ایک طرف سورج آگ برسا رہے ہے تو دوسری طرف 12، 12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہروں کو دہرے عذاب اور اذیت میں مبتلا کردیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں