تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

عمران خان کیخلاف عدم اعتماد، ’جنرل (ر) باجوہ سے غیررسمی پوچھا کیا کرنا چاہیے‘

ایم کیوایم سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو میں نے جنرل (ر) باجوہ سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پوچھا ہمیں کیا کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر فروغ نسیم نے اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سے میرا رابطہ رہا ہے اور رہے گا سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈقمرجاوید باجوہ سےاچھاتعلق ہے جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے میرا رابطہ رہتا تھا اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جب پیش ہوئی توان سےبات کی ان سے سرکاری حیثیت میں بات نہیں کی تھی جنرل (ر) باجوہ سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پوچھا ہمیں کیا کرنا چاہیے تو انہوں نے واضح الفاظ میں کہا یہ آپ کامعاملہ ہے۔

ڈاکٹرفروغ نسیم کے بقول جنرل(ر) قمرجاویدباجوہ نےکہا جو آپ کے بہترمفاد میں ہو وہ فیصلہ کریں آپ کو بہتر معلوم ہے کہ آپ کے بہتر مفاد میں کیا ہے آپ اپنے فیصلے میں آزاد ہیں۔

ایم کیوایم سینیٹر نے واضح کیا کہ نہ جنرل (ر) باجوہ کوئی ہدایت دے رہےتھے نہ ہم ان سےہدایت لےرہے تھے عدم اعتماد کےوقت اپنےبزنس مین دوستوں ، بیوروکریٹ سے بھی بات کی اس میں کوئی حیرت زدہ بات نہیں۔

Comments

- Advertisement -