جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے ملاقات، میئر کراچی کیخلاف عدم اعتماد لانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: (پ ر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے میئر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی نااہلی و کرپشن، کراچی کی ابتر حالت و عوامی مسائل کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی او رتحریک عدم اعتماد میں تعاون طلب کیا۔

ملاقات میں میئر سے جان چھڑانے پر اصولی طور پر اتفاق رائے پایا گیا، حلیم عادل شیخ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد میں جماعت اسلامی کو تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی اور طے کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے جلد حکمت عملی تیار کی جائے گی، حلیم عادل شیخ نے جماعت اسلامی کے وفد کا بھر پور خیر مقدم اور آمد پر شکریہ ادا کیا۔

میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلیے جماعت اسلامی کا ن لیگ سے رابطہ

ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے را جا اظہر سینئر نا ئب صدر،فہیم خان صدر کراچی،ارسلان خالدسیکریٹری جنرل کراچی، مبشر حافظ الحق پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی کے ایم سی اور حامد نواز خان،وائس چیئر مین جناح ٹاؤن بھی شریک تھے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بچی سے گلی کی سڑکیں بنانے کا وعدہ کرلیا

ملاقات میں کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی کارکنوں کی گرفتاری اور دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنے پر بھی شدیدمذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس سے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف عوامی نفرت میں مزید اضافہ ہوا ہے، سیاسی جد و جہد کو جبر کے ذریعے زیادہ عرصہ دبایا نہیں جاسکتا۔

اس موقع پر سندھ حکومت، کے ایم سی سمیت کراچی میں مختلف اداروں میں جاری بدترین کرپشن اور کراچی کے مسائل کی دن بدن بگڑتی صورتحال کے حوالے سے لائحہ عمل کے لئے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ملاقا ت میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کی بنیاد پر بنی صوبائی حکومت،فارم 47 کے ذریعے صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان اور اسی طرح دھونس اور جبر کے ذریعے مسلط کردہ میئر کراچی کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ یہ بات انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ عوام نے ان کو منتخب ہی نہیں کیا،اس وقت پورے صوبے اور شہر کراچی میں ایک ہی سسٹم کامیابی سے چل رہا ہے جو کرپشن کا سسٹم ہے جبکہ سندھ میں کھو کھلے نظام کی پول گل پلازہ کے سانحہ اور آتشزدگی کے متواتر واقعات نے کھول دی ہے۔

شہریوں کو نہ پانی میسر ہے نہ بجلی نہ سڑکیں، سالوں سے جاری ترقیاتی کام پورے ہو کر نہیں دے رہے جس کی وجہ سے شہری مزید پریشانی کا شکار ہیں۔ ٹریفک جام اور ڈمپر سے حادثات جرائم، گٹر اور نالوں میں گر کر ہلاکتوں کے واقعات اب کراچی میں روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں،ایسے میں پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم نوراکشتی کے ذریعے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہیں اور ان کے اس ڈرامے پر عوام اب مزید بے وقوف بننے کے لئے تیار نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں