تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جلد لائے جانے کا امکان

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےخلاف تحریک عدم اعتماد جلد لائے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بعد اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عثمان بزدار کیخلاف عدم اعتماد جلد پیش کی جائے گی اس سلسلے میں متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا ہے۔

عدم اعتماد کے حوالے سے سیکرٹیریٹ اہم حکام کی دستیابی سے متعلق استفسار کیا ہے اور انہیں آگاہ کیا گیا کہ اپوزیشن وزیر اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد جمع کرانا چاہتی ہے۔

اپوزیشن نے سیکرٹریٹ حکام سے عدم اعتماد کی تحریک کے پراسس کے بارے میں معلومات مانگ لی ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان نے وفاقی وزرا اور اعلیٰ قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی صورت میں علیم خان بڑی رکاوٹ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان نے اپنا پیغام وفاقی وزرااور اعلیٰ قیادت کو پہنچا دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سےپرویز الٰہی بطوروزیراعلیٰ قبول نہیں، پرویزالٰہی وزیراعلیٰ بنےتو علیم خان سمیت ان کے راستےمیں کافی رکاوٹیں ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -