The news is by your side.

Advertisement

تحریک عدم اعتماد؛ فیصل جاوید کا اپوزیشن کو چیلنج ‏

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے چیلنج کیا ہے کہ اپوزیشن جرات کرے اور وزیراعظم ‏کے خلاف تحریک عدم اعتماد لےکر آئے۔

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ‏بہت بڑی کرپشن ہوئی ہے، ووٹوں کافرق دیکھ لیں واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے وہ کیا ‏الیکشن ہیں جس میں لین دین ہوتی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نتیجے ‏کو چیلنج کرنا چاہیے، عمران خان کرپشن کیخلاف جنگ تنہا لڑ رہے ہیں اور عمران خان کرپشن ‏کیخلاف مہم جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جرات کرے اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لےکر آئے، ‏عمران خان کوسب جانتےہیں وہ ایسےمعاملات سےمایوس نہیں ہوتے۔

دوسری جانب سینیٹ الیکشن میں قومی اسمبلی سے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد ‏حکومت نے ان کی جیت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کاہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے ‏نتیجے کو چیلنج کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیرحتمی طور پر7 ووٹ مسترد ہوئے5ووٹ کا فرق ‏ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں