تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

تحریک عدم اعتماد آئین قانون کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ

اسلام آباد : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کہا ہے کہ وزیرقانون نے جو نکات اٹھائے وہ درست ہیں، عدم اعتماد کی تحریک کا آئین و قانون کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس کے لیے جہاں حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان وزیر اعظم عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے وہاں اس وقت ایک اہم موڑ آیا جب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد مسترد کردی۔

اس حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ کسی غیر ملکی طاقت کو حق نہیں کہ پاکستان کی حکومت کو سازش سے گرائے۔

ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی کہ تحریک عدم اعتماد آئین و قانون کی خلاف ورزی اور قواعد و ضابطے کے خلاف ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کردی

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا آئین و قانون کے مطابق ہونا ضروری ہے لہذا تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو مسترد کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -