تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

عدم اعتماد: وزیراعظم آزاد کشمیر کا دوٹوک اعلان

وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے خود پر لگنے والے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتمادمیں لگائےگئےالزامات بےبنیاد،من گھڑت ہیں یہ آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازش ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس کانوٹس لیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ انتہائی مختصرعرصےمیں تاریخ سازکام کیےہیں آزادکشمیرکی تاریخ کاسب سے بڑا رمضان پیکج دیا ایڈہاک ایکٹ کاخاتمہ،بلدیاتی الیکشن کیلئےتمام آئینی اقدامات کیے کشمیرلبریشن سیل کی تنظیم نو، عدلیہ بحران کےخاتمےکیلئےاقدامات کیے ادارہ جاتی ریفارمز،میگاپروجیکٹس کی وفاق سےمنظوری کیلئے اقدام اٹھائے۔

ان کا کہناتھا کہ سینئر وزیر و دیگر کے لگائے گئے جھوٹے الزامات پر افسوس ہوا قانون سازاسمبلی میں جمع تحریک میں الزامات کاحقائق سےتعلق نہیں ہم نےکرپشن کاخاتمہ کیا،میرٹ کی بحالی کی قانون کی بالا دستی کیلئے ہنگامی بنیاودں پراقدامات کیے۔

Comments

- Advertisement -