پیرمحل : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ کرونا وائرس ختم ہوگیا، ہمیں اب بھی احتیاط سے کام لینا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ٹﷺبہ ٹیک سنگھ میں پانچویں فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ اور ہم مل کر مسائل حل کررہے ہیں۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک لاک ڈاون کو زیادہ برداشت نہیں کرسکتا اسی لیے حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کی ہے لیکن نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کرونا وائرس کی وبا ختم ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایسا کوئی پرپوزل نہیں آٰیا کہ لاک ڈاون سخت کیا جائے، بڑے بڑے ملکوں نے کوویٹ 19 کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں ہمیں بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا۔
اس سے قبل گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والی اپوزیشن قوم کی خیرخواہ نہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ہرشعبے میں انصاف و میرٹ حکومتی اولین ترجیح ہے۔