ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

ٹرینیوں کو کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹرینیں کھولنے کی اجازت دی تو پندرہ ٹرینیں کھول دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرینوں کی بحالی سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل اجلاس طلب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹرینیں کھولنے کی اجازت دی تو پندرہ ٹرینیں کھول دیں گے، میں وزیر اعظم کے ماتحت ہوں وزرائے اعلیٰ کے نہیں۔

- Advertisement -

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ٹرینوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں ریلوے کا 5 ارب روپے مہینے کا نقصان ہورہا ہے، ملک میں سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

ریلوے کا 5 ارب روپے ماہانہ نقصان ہو رہا ہے: شیخ رشید

خیال رہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ماہ قبل لاک ڈاؤن کرکے اندرون ملک فضائی سفر کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کی آمد و رفت پر بھی تاحکم ثانی پابندی عائد کردی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں