بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

’نو انٹری 2‘ کو ریلیز سے قبل ایک اور بڑا جھٹکا، اہم اداکار فلم سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’نو انٹری‘ کی ریلیز کے تقریباً دو دہائیوں بعد بھی اس کا سیکوئل ’نو انٹری 2‘ کاسٹنگ کے مرحلے سے آگے بڑھنے میں مشکلات کا شکار نظر آ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا سیکوئل جس کا نام رپورٹ کے مطابق ’نو انٹری میں انٹری‘ بتایا جا رہا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے کاسٹ میں مسلسل تبدیلیوں کی وجہ سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔

سب سے پہلے سلمان خان نے فلم کا حصہ ہونے کی تصدیق کی تھی، تاہم بعد میں وہ اس پراجیکٹ سے پیچھے ہٹ گئے۔ اس کے بعد ورون دھون، ارجن کپور اور دلجیت دوسانجھ کے نام اس فلم کے لیے سامنے آئے۔

اب تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، ورون دھون بھی فلم کے سیکوئل سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ورون دھون اب ’نو انٹری 2‘ کا حصہ نہیں رہے، اور ان کی فلم میں شمولیت کے حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

فلم نو انٹری کے سیکوئل پر سلمان خان نے خاموشی توڑ دی

39 سالہ اداکار اس وقت اپنی آنے والی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اور اب اس سیکوئل کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

ورون دھون کی علیحدگی کی یہ خبر دلجیت دوسانجھ کے فلم چھوڑنے کے چند ماہ بعد سامنے آئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں