تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’روس یوکرین جنگ سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ؟‘

واشگنٹن: امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے یوکرین میں نوفلائی زون کے نفاذ سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ یوکرین میں نو فلائی زون کے نفاذ سے تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہوسکتا ہے لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ نو فلائی زون کیا ہوتا ہے۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ کہا کہ یہ کوئی ایسا ضابطہ نہیں ہے جو اگر آپ پاس کر دیں تو ہر کسی کو اس کا احترام کرنا ہوگا، نو فلائی زون کا مطلب دراصل روسی طیارے مار گرانے کا اختیار ہے، روسی آئل کی درآمد جاری رکھنے کا مطلب یوکرین میں جنگ کے لیے فنڈ دینا ہے۔

امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ امریکی اور یورپی مفاد میں نہیں ہے کہ نو فلائی زون نافذ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: نیٹو نے یوکرین کا مطالبہ مسترد کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی قیادت میں بننے والے نیٹو اتحاد نے یوکرین کی جانب سے نوفلائی زون بنانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزسٹو لٹنبرگ نے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہنگامی ملاقات کے بعد کہا تھا کہ کیف کے مطالبے پر یوکرین میں نوفلائی زون نہیں بنا سکتے ایسے اقدامات سے حالات مزید بگڑ کر سکتے ہیں اور پورا یورپ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوفلائی زون بنانے کا واحد طریقہ نیٹو جیٹ طیاروں کو یوکرین کی فضا میں بھیجنا ہے جس لیے روسی طیاروں کو مار گرانا ہے پھر ہم ایسی صورتحال میں چلے جائیں گے جس کا نتیجہ تباہی، اموات اور مصائب میں اضافہ ہے۔

Comments

- Advertisement -