تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دو سے زائد بچوں کے والدین پر سرکاری ملازمت کے دروازے بند

نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام کی حکومت نے دو سے زائد بچوں کے والدین پر سرکاری ملازمت کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ جس شہری کے دو سے زائد بچے ہوں گے وہ سرکاری ملازمت کے اہل نہیں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت نے فیصلہ کیا کہ یکم جنوری 2021 کے بعد دو سے زائد بچوں والے والدین سرکاری ملازمت حاصل نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی وہ قانون کے تحت درخواست دے سکیں گے۔

وزیراعلیٰ آسام کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندی کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا، اس اقدام کا مقصد ریاست میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں آسان کی وزیر صحت و تعلیم ہمانتا نے مطالبہ کیا تھا کہ دو بچوں کی پالیسی کا اطلاق انتخابی قوانین پر بھی کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ دو سے زائد بچے والوں کو اسمبلی کا ٹکٹ نہ دیا جائے اور اُسے تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسام میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور اس قانون سے سب سے زیادہ وہی متاثر ہوں گے۔ قبل ازیں بی جے پی حکومت نے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے 19 لاکھ سے زائد افراد کی شہریت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -