واشنگٹن : صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزی گرام نے کہا ہے کہ ایران کی عوام کیلئے امریکا کی مدد جلد آرہی ہے، وہاں زمینی فوج نہیں بھیجی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کوئی اوباما نہیں ہیں، امریکی قومی سلامتی مفادات کے تحفظ کیلئے ٹرمپ “ریگن پلس”ہیں۔
لنزی گرام نے کہا کہ دنیا کے نظام کیلئے اس وقت سب سے بڑا خطرہ آیت اللہ حکومت ہے، ایرانی قیادت بےدردی سے اپنے لوگوں کو قتل کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کے ہاتھ امریکیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ایرانی مظاہرین کو یقین ہے کہ صدر ٹرمپ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایران میں زمینی فوج نہیں بھیجی جائے گی، فوجی، سائبر، نفسیاتی حملوں کی زبردست لہرعملی ثبوت ہے کہ مدد آرہی ہے۔
سینیٹر لنزی گرام نے مزید کہا کہ ایران کے ان رہنماؤں کو ختم کرنا ہے جو اس قتل وغارت کے ذمہ دار ہیں، ایران کو دوبارہ عظیم ملک بنائیں گے۔
’امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایرانی فوج ٹرمپ کو ناقابل فراموش سبق سکھائے گی‘
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


