پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

معروف میک اپ برانڈ کی بانی نے اسرائیلی خاتون کو جھاڑ پلادی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف میک اپ برانڈ ہدیٰ بیوٹی کی بانی اور عراقی نژاد امریکی خاتون ہدیٰ قطان نے غزہ کی حمایت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دھمکی دینے والی اسرائیلی خاتون کو جھاڑ پلادی۔

ہدا قطان نے سوشل میڈیا پر اپنی 40 ویں سالگرہ کی سیلیبریشن کی تصاویر شیئر کی تھیں جس پر انہیں مداحوں نے مبارکباد پیش کی۔

وہیں غزہ کی حمایت پر اسرائیلیوں نے ان پر تنقید کا نشانہ بنایا حتیٰ کہ ایک خاتون نے میک اپ آرٹسٹ کو غزہ کی حمایت کرنے پر دھمکی بھی دے ڈالی۔

اسرائیلی خاتون نے ہدیٰ قطان کی تصاویر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے نہیں پتا کہ آپ نے غور کیا یا نہیں لیکن اسرائیل میں آپ کو اور آپ کے پراڈکٹس کو پسند کیا جاتا ہے اسرائیلی آپ کے پراڈکٹس خریدتے بھی ہیں لیکن آپ غزہ کی حمایت کررہی ہیں، اگر آپ نے یہ جاری رکھا تو اسرائیلی آپ کے پراڈکٹس خریدنا چھوڑدیں گے چاہے پھر وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں‘۔

اسرائیلی خاتون نے لکھا کہ یہ آپ کیلئے شرم کی بات ہے کیوں کہ اسرائیلیوں کی بڑی تعداد آپ کے پراڈکٹس کی خریدار ہے اور غزہ کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ وہ آپ کے پراڈکٹس خرید سکیں کیوں کہ وہ ہتھیار خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

اسرائیلی خاتون کی طویل دھمکی بھری پوسٹ پر ہدیٰ قطان نے جواباً لکھا کہ’ مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے ‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں